Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند سے تعلقات مستحکم ہوئے ہیں،عبداللہ عبداللہ

 نئی دہلی ...افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبد اللہ عبد اللہ نے کہا ہے کہ افغانستان خطے کے تمام ملکوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے تاہم پاکستان کے ساتھ تعلقات کو برقرار رکھنے میں بعض سنگین چیلنج درپیش ہیں۔ نئی دہلی میں علاقائی امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد گروپ افغانستان کی سلامتی کےلئے خطرہ ہیں اور یہ پورے خطے کےلئے بڑا چیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان ،ہند تعلقات گزشتہ 16 برسوں میں مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں استحکام اور خوش حالی خطے کے مفاد میں ہے۔ واضح رہے کہ عبد اللہ عبد اللہ ہندکے4 روزہ دورے پر ہیں۔ انہوں نے صدر رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقا تیں کیں۔

شیئر: