Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب میں سرچ آپریشن ،27افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

  راولپنڈی ... پنجاب رینجرز نے اسلام آباد سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں سرچ آپریشن کے دوران 27 افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کرلیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز نے صوبے میں محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے اسلام آباد، راول پنڈی، ملتان، ڈی جی خان، لاہور، سیالکوٹ ، بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان میں انٹیلی جنس بنیاد پر سرچ آپریشن کئے۔ حساس علاقوں کے قریب کوئیک ری ایکشن فورسز تعینات ہیں۔ رینجرز اور پولیس نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں پٹرولنگ اور فلیگ مارچ کیا ۔ گزشتہ روزملتان میں کاو¿نٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے کارروائی کے دوران دہشت گردوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ محرم الحرام میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیاگیا۔

 

شیئر: