رضا حسن :پابندی کے بعد یادگار کارکردگی
لاہور:ممنوعہ اشیا ءکے استعمال پر 2 سال کی پابندی کے بعد اسپنر رضا حسن نے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کم بیک کیا اور پہلے ہی میچ میں 12 وکٹیں حاصل کر لی۔2سال قبل مئی 2015ءمیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوکین کے استعمال کے الزام میں نوجوان اسپنر رضا حسن پر 2 سال کی پابندی عائد کردی تھی۔رواں سال ان پر عائد پابندی کا خاتمہ ہوا اور انہوں نے قائد اعظم ٹرافی کے پہلے ہی میچ میں دھاک بٹھا دی۔قائد اعظم ٹرافی میں نیشنل بینک کی نمائندگی کرنے والے رضا حسن نے فاٹا کے خلاف قائداعظم ٹرافی کے میچ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔دوسال کی پابندی کے بعد پہلا فرسٹ کلاس میچ کھیلنے والے رضاحسن نے میچ میں 12وکٹیں حاصل کیں جس میں سے پہلی اننگز میں 4 اور دوسری اننگز میں 8 وکٹیں شامل ہیں۔