Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرفراز احمد نے پاک ہند مقابلوں کی حمایت کردی

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کا اعزاز پانے والے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے پاکستان اور ہندکے درمیان باہمی مقابلوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے شائقین کرکٹ روایتی حریفوں کو پھر مقابل دیکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستانی کپتان کو امارات میں موجود ایک ہندوستانی ادارے نے پاکستانی مارکیٹ کیلئے اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا ہے ۔ اس موقع پر سرفراز احمد کا کا کہنا تھا کہ ادارے کی اس کوشش کی بدولت مستقبل میں پاکستان اور ہند کے تعلقات میں بہتری آئے گی اور دونوں ممالک کے مابین ایک بار پھر باہمی کرکٹ کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ امارات میں مضبوط کاروباری حیثیت رکھنے والے ادارے کا کرکٹ اور سرفراز احمد سے اس وقت کا ناطہ ہے جب وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں نہیں آئے تھے اور انہیں امید ہے کہ حالیہ شراکت سے کرکٹ کا کھیل بھی مثبت انداز سے فائدہ اٹھائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے شائقین کرکٹ روایتی حریفوں کو میدان میں مقابل دیکھنے کی تمنا رکھتے ہیں اور ان کی بھی ذاتی خواہش ہے کہ پڑوسی ممالک کے لوگوں کے درمیان دوستانہ تعلقات بحال ہوں اور کرکٹ ہی اس حوالے سے اپنا اہم ترین کردار ادا کر سکتی ہے۔   واضح رہے کہ اسی ادارے کی جانب سے سرفراز احمد خود بھی کرکٹ کھیلتے رہے ہیں جو نوجوان صلاحیت کی آبیاری میں اپنا کردار نبھاتا رہا ہے اور ماضی قریب میں یاسر شاہ ،اسد شفیق اور فخر زمان بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

شیئر: