اردن نے قرآن کے متنازعہ نسخے ہٹادیئے
عمان .... اردنی وزارت اوقاف و مقامات مقدسہ کے ماتحت مساجد میں قرآن کریم کے اجنبی نسخوں نے مقامی شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑادی۔ اردنی شہریوں کا کہناہے کہ انہوں نے اب تک قرآن کریم کے جو نسخے دیکھے ہیں ان میں ایک سورت کا نام الاسرءہے۔ مساجد میں موجود نئے نسخوں میں اس کا نام بنی اسرائیل تحریر کیا گیا ہے۔ اردنی شہریوں نے استفسار کیا ہے کہ آخر وزارت کے ماتحت مساجد میںقرآن کریم کے اس قسم کے نسخے کیسے رکھدیئے گئے۔ انہیں ڈر ہے کہ اس قسم کی اور بھی غلطیاں ان نسخوں میں موجود ہونگی۔ اردنی شہریوں نے مذکورہ نسخے مساجد سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ اردنی وزارت اوقاف کے عہدیدار عبدالکریم یونس نے عمون ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ قرآن پاک کے مذکورہ نسخے بغیر اجازت کے رکھے گئے ہیں۔ یہ نسخے پاکستانی رسم الخط میں ہیں۔ 9ویں عشرے سے رکھے ہوئے تھے۔جہاں تک سورت کے نام کا تعلق ہے تو اس کے دونوں نام ہیں۔ نسخے ہٹانے کی وجہ یہ نہیں بلکہ رسم الخط ہے۔