سرحدی چوکیاں عراق کے حوالے نہیں کریں گے، کرد حکومت
اربیل: کردستان حکومت نے کہا ہے کہ وہ کرد علاقہ میں واقع سرحدی چوکیاں عراق کی مرکزی حکومت کے حوالے نہیں کرے گی۔ کرد علاقہ میں دو سرحدی چوکیاں ایران کے ساتھ جبکہ دو ترکی کے ساتھ ہیں جن کا انتظام کردستان کی حکومت کے پاس ہے۔ قبل ازیں عراقی پارلیمنٹ نے کردستان حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ سرحدی چوکیوں کا انتظام مرکزی حکومت کے حوالے کردے۔واضح رہے کہ کردستان میں علیحدہ ریاست کے لئے ریفرنڈم کے نتائج کے اعلان کے بعد عراقی حکومت نے صوبے کے تمام ہوائی اڈوں میں پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی۔