کانگو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، درجنوں ہلاک
کنشاسا … کانگو میں ایک فوجی طیارہ پرواز کے کچھ دیر بعد تباہ ہو گیا۔ درجنوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ روسی ساختہ دیو قامت انتونوف طیارے پرفوجی گاڑیاں اور اسلحہ بھی لدا ہوا تھا۔ یہ جہاز دارالحکومت کنشاسا کے قریب این سیلے کے علاقے میں گر گیا۔ فوجی طیارہ کنشاسا ائیر پورٹ سے پرواز کے کچھ دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا ۔ طیارے میں آگ لگ گئی۔ اس میں سوار کوئی زندہ نہیں بچا ۔ حکام نے عملے کے 12 روسی ارکان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ کانگو کے فوجی بھی سوار تھے۔ ان کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔عینی شاہدین اور ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان میں متعدد فوجی شامل ہیں ۔