ٹرمپ میرے دوست ہیں،چینی صدر
بیجنگ … چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ میرے دوست ہیں ،اپنے دوست کے دورہ چین کا منتظر ہوں۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ نومبر میں ٹرمپ کا دورۂ چین کامیاب اور زبردست ثابت ہو گا۔ واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں چینی صدر نے امریکہ کا دورہ کیا تھا۔امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے دورہ بیجنگ کے دوران چینی صدر نے اپنے امریکی ہم منصب کی تعریف کی اور کہا کہ دورہ امریکہ میں صدر ٹرمپ سے ملاقات خوشگوار رہی۔ تعلقات بہتر بنانے کیلئے کافی کوششیں کی ہیں۔ بہت قریبی تعلقات قائم کر رکھے ہیں، ذاتی سطح پر بھی دوستی ہے۔ انہوںنے کہا کہ صدر ٹرمپ کے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری لانے کا موقع ملے گا ۔ اچھے تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں۔