شہزادی نورہ یونیورسٹی کی جانب سے خادم حرمین شریفین کی اہلیہ شہزادی فہدہ بنت فلاح آل حثلین کو سماجی، تعلیمی اور انسانی خدمات پر ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شہزادی نورہ بنت عبدالرحمان ایوارڈ برائے خواتین کے ساتویں سیشن کے حوالے سے یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینار میں شہزادی فہدہ بنت فلاح آل حثلین کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند دینے کا اعلان کیا گیا۔
شہِزادی نورہ یونیورسٹی کی صدر ڈاکٹر ایناس بنت سلیمان العیسی نے خادم حرمین شریفین کی اہلیہ شہزادی فہدہ بنت فلاح آل حثلین کو ان کی جانب سے سماجی خدمت اور علم کے فروغ کے لیے کی جانے والی مثالی کوششوں کے اعتراف میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا ۔