Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3 میٹر بلند غلاف خانہ کعبہ کے نچلے حصے تک پہنچا دیاگیا

مکہ مکرمہ.... حرمین شریفین کی انتظامیہ نے 11 محرم 1439 ھ کو پورے خانہ کعبہ کو غلاف سے آراستہ کردیا۔ 15 ذوالقعدہ 1438 ھ کو غلاف کعبہ زمین سے 3 میٹر اونچا کردیا گیا تھا ۔ یہ اہتمام غلاف کعبہ کی سلامتی اور صفائی نیز تحفظ کی خاطر کیا جاتا ہے۔ حج کے موقع پر لاکھوں حجاج غلاف کعبہ کو چھونے اور اس کے کونوں سے لٹکنے کے چکر میں پڑ جاتے ہیں جس سے غلاف کے متاثر ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ غلاف کعبہ فیکٹری کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد باجودہ نے بتایا کہ فیکٹری کے عملے نے اوپر سے غلاف نیچے تک پہنچا کر نچلے حصے میں موجود ہکوں سے جوڑ دیا ہے۔ 

شیئر: