Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غسل کعبہ کی رسم 12محرم کو ادا ہوگی

مکہ مکرمہ .... گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے واضح کیا ہے کہ 12محرم 1439ھ مطابق 2اکتوبر 2017 ءکو غسل کعبہ کی رسم ادا کی جائیگی۔ ایوان شاہی نے اسکی منظوری دیدی ہے۔ یہ تقریب روحانی ماحول میں انجام دی جائیگی۔ اس میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس،سعودی علماءو مشائخ ، اعلیٰ عہدیدار اور مسلم سفارتکار شرکت کرینگے۔

شیئر: