گاندھی نگر میں مُوچھ رکھنے پر دلت نوجوان کی پٹائی
گاندھی نگر ۔۔۔۔اونچی ذات کے لوگوں نے موچھ رکھنے پر ایک دلت نوجوان کی پٹائی کردی۔ دربار کمیونٹی کے 3افراد نے پیوش کے ساتھ اسلئے گالم گلوج اور مارپیٹ کی کہ اونچی ذات کے لوگوں کو یہ بات منظورر نہیں تھی کہ دلت نوجوان مُوچھ رکھے۔ مارپیٹ کی رپورٹ تھانے میں درج کرائی گئی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3نوجوانوں کو گرفتار کرکےپوچھ گچھ شروع کردی۔