Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھیڑخوانی سے پریشان لڑکیوں نے کالج جانا بند کردیا

سہارنپور۔۔۔۔’’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘‘کا نعرہ دینے والی مودی، یوگی حکومت میں جب لڑکیاں اسکول و کالج میں محفوظ نہیں رہیں گی تو ان کو تعلیم یافتہ بنانے کا خواب کس طرح پورا ہوگا؟تحصیل بہٹ کے تحت گاؤں کانسے پور ، بہرام پور کے لوگوں نے بتایا ان کی لڑکیاں کالج میں پڑھتی ہیں۔ کالج کا پرنسپل کالج سے زیادہ نیتا گری میں دلچسپی رکھتا جس کی وجہ سے کالج کا ماحول انتہائی خراب ہوگیا ہے۔ کالج یا باہر آس پاس کے لڑکے لڑکیوں کو چھیڑتے رہتے ہیں۔ جب لڑکیاں پرنسپل سے شکایت کرتی ہیں تو وہ لڑکیوں کوخاموش رہنے کی بات کرتا ہے۔چھیڑ خانی سے تنگ آکر لڑکیوں نے کالج جانا بند کردیا ہے۔ لڑکیوں کے والدین نےضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ چھیڑ خانی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرے ۔

شیئر: