بی ایچ یو کی ایک درجن طالبات کو نوٹس
وارانسی۔۔۔۔بنارس ہندو یونیورسٹی(بی ایچ یو ) میں تشدد کے معاملہ کی کرائم برانچ نے تفتیش شروع کردی ہے جہاں ٹیم نے سی سی ٹی وی کیمرے کے فوٹیج کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ متعدد سیکیورٹی ملازمین ، بی ایچ یو کے پروکٹوریل بورڈ اور وراڈن سمیت تقریباً ایک درجن طالبات کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔ اس کے ذریعے جانچ ٹیم نے واقعہ سے متعلق معلومات طلب کی ہیں۔ علاوہ ازیں بی ایچ یو کے نام سے فیس بک پیج بنانے والوں کو بھی پولیس تلاش کررہی ہے۔ وی سی کی رہائش پر تعینات پی اے سی کو ہٹا لیا گیا جبکہ مہیلا ودیالیہ پر سیکیورٹی برقرارہے۔ فی الحال بی ایچ یو میں کشیدگی مگر حالات معمول پرآرہے ہیں۔