امریکی قونصلیٹ حملہ، لیبیائی ملزم کیخلاف عدالتی کارروائی
واشنگٹن… امریکہ میں لیبیا کے اس جنگجو کیخلاف عدالتی کارروائی شروع کی جا رہی ہے، جو مشتبہ طور پر 11ستمبر2012 میں بن غازی میں امریکی قونصلیٹ پر حملے میں ملوث تھا۔ اس حملے میں لیبیا میں تعینات امریکی سفیر اور دیگر3 امریکی سفارتی اہلکار مارے گئے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ احمد ابو ختالہ پر18 الزامات عائد ہیں، ان میں قتل اور دہشت گردی کی معاونت شامل ہیں۔ واشنگٹن کی وفاقی ضلعی عدالت میں اس مقدمے کی کارروائی پیر سے شروع ہو گی۔ ابو احمد ختالہ کو 3 برس قبل لیبیا سے گرفتار کر کے امر یکہ پہنچایا گیا تھا۔