ریسیپی:انڈا سلاد سینڈوچ پیر 2 اکتوبر 2017 3:00 اجزاء : مکھن، 6 چائے کے چمچ زیتون کا تیل، چوتھائی کپ مایونیز ،2 چائے کے چمچ لیموں کا رس، حسب ضرورت ہری پیاز کے پتے، 2 عدد کاٹ لیں ہرا دھنیا، حسب ضرورت کاٹ لیں شہد ،ڈیڑھ چائے کا چمچ کالی مرچ پاؤڈر، حسب ضرورت نمک، حسب ضرورت انڈے J2 عدد بوائل کرلیں چاہیں تو سلاد میں استعمال ہونے والی اپنی مرضی کی مزید اشیاء بھی شامل کرلیں ترکیب: مندرجہ بالا اجزاء کا سلاد بنا کر ٹھنڈا کرنے کے لئے فرج میں رکھیں۔ ایک برتن میں بوائل انڈوں کو کاٹ کرمایونیز، مکھن، شہد اور تمام چیزوں کے ساتھ مکس کرلیں۔ جب تمام چیزیں مکس ہوجائیں تو سلائس میں یہ مکسچر اور سلاد رکھ کر سینڈوچ بنا لیں۔ ذائقہ دار انڈا سلاد سینڈوچ تیار ہے۔ سلاد کو بوائل انڈوں کے بغیر بھی تیار کیا جاسکتا ہے۔ انڈوں کا آملیٹ بناکر بھی سینڈوچ بنایا جاسکتا ہے۔ ریسیپی خواتين شیئر: واپس اوپر جائیں