Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چکن حلیم بنانے کا طریقہ کیا ہے؟

اجزاء:
پانی، 2 سے 3لیٹر
جو،¾ کپ (رات بھر پانی میں بھگو دیں)
گندم ،سوا کپ (رات بھر پانی میں بھگو دیں)
بیکنگ سوڈا،آدھا چائے کا چمچ
تیل ،2 سے 3 کھانے کے چمچ
ادرک لہسن پیسٹ،2 چائے کے چمچ
بون لیس چکن، آدھا کلو
سرخ مرچ پاؤڈر، ایک کھانے کا چمچ یا حسب ذائقہ
دھنیا پاؤڈر،آدھاکھانے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر ،ایک چائے کا چمچ
ہری مرچ ،باریک کٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
نمک ، ایک چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
دہی، ایک کپ
پیاز فرائی کی ہوئی،3 چائے کے چمچ
چکن کیوب ، 2 عدد
ابلا ہوا پانی، (حسب ضرورت)
گرم مصالحہ پاؤڈر ، ایک چائے کا چمچ
جائفل اور جاوتری پاؤڈر، آدھاچائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ (حسب ضرورت)
تیل
ہری مرچ،گارنشنگ کے لیے
ہرا دھنیا، گارنشنگ کے لیے
ادرک، گارنشنگ کے لیے (پتلی لمبی کٹی ہوئی)
لیموں
 
طریقہ:
ایک پتیلی میں پانی، جو اور گندم ڈال کر ابال آنے دیں، ہلکی آنچ پر 30 منٹ کے لئے پکائیں، اب اس میں بیکنگ سوڈا ڈالیں اور ڈھکن ڈھک کر ایک گھنٹے کے لئے پکائیں، تھوڑا ٹھنڈا ہونے پر اسے بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔
 
ایک اور پتیلی میں تیل، ادرک لہسن کا پیسٹ اور بون لیس چکن ڈال کر رنگت تبدیل ہونے تک پکائیں۔
 
پھر اس میں سرخ مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، ہلدی، ہری مرچ، نمک اور دہی شامل کریں اور چکن گلنے تک پکائیں۔
 
اس کے بعد اس میں فرائی پیاز ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، اس کے بعد چکن کے ریشے کرکے سائیڈ پر رکھ دیں، پھر اس میں بلینڈ کیا ہوا جو اور گندم اور چکن کیوبز ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
 
اب اس میں نمک اور ابلا ہوا پانی ڈال کر دوبارہ سے بلینڈ کریں۔
 
اس کے بعد اس میں گرم مصالحہ پاؤڈر، جائفل اور جاوتری پاؤڈر اور چاٹ مصالحہ شامل کردیں۔
 
ایک فرائی پین میں تیل اور پیاز ڈال کر سنہری ہونے تک فرائی کریں اور اس کو حلیم میں شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔
 
فرائی پیاز، ہری مرچ، ہرا دھنیا، ادرک، چاٹ مصالحہ اور لیموں کے ساتھ گا رنش کر کے مزیدار چکن حلیم پیش کریں۔
 

شیئر: