بحرین میں عرب کرکٹ لیگ جاری، سعودی عرب پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست
مانامہ:بحرین میں جاری عریبین کرکٹ کارنیول میں سعودی عرب ٹیم نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ بحرین کرکٹ سینٹر کی جانب سے سجائے گئے کرکٹ میلے میں خلیجی ممالک کی 6 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کے پہلے راونڈ کے مقابلے میں سعودی عرب نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ ٹورنامنٹ میں اب تک کھیلے گئے مقابلوں کو دیکھنے کیلئے بالی ووڈ اسٹار سنیل شیٹھی اور گوہر خان نے شرکت کی جبکہ جیکی شیروف، بپاشا باسو سمیت پاکستان کی نامور ایکٹریس نیلم منیر، کامیڈین افتخار ٹھاکر بھی شرکت کرینگے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی جانب سے عمران نذیر، رانا نوید الحسن، عبدالروف، سری لنکا کی جانب سے دلہارا فرنینڈو، ویسٹ انڈیز کی جانب سے پیڈرو کولنز اور ریکارڈو پاول بھی حصہ لے رہے ہیں۔ عرب لیگ کے چیف آرگنائرز عارف صادق سمیت 6 اکتوبر کو ہونیوالا فائنل یادگار ہوگا۔