Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوازشریف بلامقابلہ پارٹی صدرمنتخب

  اسلام آباد... سابق وزیراعظم نواز شریف مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے۔ کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ۔ اسلام آبادکے کنونشن سینٹر میں مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل نے نوازشریف کے بلامقابلہ صدر منتخب ہونے کی توثیق کردی ۔چیف الیکشن کمشنر چوہدری جعفر اقبال نے آئندہ 4 سال کے لئے نوازشریف کے بطور پارٹی صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،وفاقی وزراءاور دیگر رہنماوں نے نواز شریف کو پارٹی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔ سابق وزیراعظم کنونشن سینٹر پہنچے تو لیگی رہنماوں اور کارکنوں نے پرجوش استقبال کیا ۔ پارٹی کے قائم مقام صدر سردار یعقوب ناصر کی زیر صدارت جنرل کونسل کے اجلاس میں پارٹی آئین میں ترمیم کی توثیق کی گئی۔ مرکزی مجلس عاملہ پارٹی آئین ترمیم کی پہلے ہی منظوری دے چکی تھی ۔واضح رہے کہ گزشتہ روزقومی اسمبلی میں الیکشن ریفارمزبل 2017 منظور کیاتھا ۔آئینی ترمیم میں نااہلی کی مدت 5 سال مقرر کی گئی جبکہ ناہل شخص کو پارٹی سربراہ بن سکے گا۔ قانون پر صدر مملکت کے دستخط کے بعد نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کی راہ ہموارہوگئی تھی ۔
 

شیئر: