Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ کے 3اضلاع کو وزیراعظم کی جانب سے ایوارڈ

حیدرآباد۔۔۔۔سوچھ بھارت مشن کے 3سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی میں منعقدہ تقریب میں تلنگانہ سے راجنا سرسلہ، جگتیال ، کریم نگر اضلاع کے کلکٹرز کو سوچھتا ایوارڈز پیش کئے۔ واضح ہوکہ وزیر اعظم نے 3سال قبل سوچھ بھارت مشن کا آغاز کیا تھا۔اسکے تحت شہر اور علاقے کو گندگی اور فضلے سے پاک بنانا تھا جو عوامی تحریک بن گئی اور عوام اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پر جوش انداز میں شامل ہورہے ہیں ۔وزیر اعظم نے اس سلسلے میں ملک کے 3اضلاع کوصفائی ستھرائی پر’’سوچھ بھارت‘‘ ایوارڈ سے نوازا۔

شیئر: