نیویارک.... سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو قومی ترجیحات کے مطابق نئے ترقیاتی پروگراموں کے سلسلے میں زیادہ آزادی دینی ہو گی۔ اقوام متحدہ کے پروگرام برائے پائیدار ترقی "2030"سے ہم آہنگ کسی بھی ملک کے ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد میں تعاون دیا جانا ضروری ہے۔ اقوام متحدہ میں سعودی وفد کے سربراہ محمد القاضی نے سماجی ،انسانی و ثقافتی کمیٹی کے پروگراموں پر اظہار خیال کرتے ہوئے سعودی موقف پیش کیا۔ القاضی نے بتایا کہ سعودی عرب پائیدار ترقی سے متعلق اپنا ویژن اقوام متحدہ کی ہدایت کے عین مطابق مرتسم کئے ہوئے ہے۔ مملکت نے تعلیمی پروگرام کیلئے 53ارب ڈالر سے زیادہ کا بجٹ مختص کیاہے۔