Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون عالمی عہدے پر فائز

جنیوا .... کنگ سعود یونیورسٹی میں فیملی میڈیسن کی پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ الانصاری کو عالمی ادارہ صحت کا معاون ڈائریکٹر جنرل مقرر کردیا گیا۔ مذکورہ ادارے کا صدر دفتر جنیوا میں ہے۔ ڈاکٹر الانصاری اس ادارے کے اعلیٰ ترین منصب پر فائز ہونے والی پہلی سعودی خاتون ہیں۔ وہ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے عہد میں مجلس شوریٰ کی رکن بنیں ۔ وہ برطانیہ میں ایم آر سی جی پی اور پھر ایف آر سی جی پی بھی رہ چکی ہیں۔
 

شیئر: