Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پارکوں میں ساھر کی تنصیب کا مطالبہ

ریاض ....سعودی رکن شوریٰ عبداللہ السعدون نے مطالبہ کیا ہے کہ پارکوں اور پبلک مقامات پر ”ساھر“ نصب کیا جائے۔ السعدون کہتے ہیں کہ بعض لوگوں پر نصیحت کا کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اگر سنگاپورکی طرح سعودی عرب میں بھی مختلف قوانین کی خلاف ورزیوں پر 100تا 500ریال جرمانے کئے جائیں گے تو ایسی صورت میں لوگ صفائی و ضوابط کی پابندی کرنے لگیں گے۔ یہ کام پولیس یا ماحولیاتی نگرانوں کے حوالے کیا جائے۔ السعدون نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ سیر سپاٹے کیلئے پارکوں میں جانے والے وہاں گندگی چھوڑ کر چلے آتے ہیں۔
 

شیئر: