Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن والے سعودی مالداروں سے پریشان

لندن ....برطانوی جریدے ڈیلی میل نے اطلاع دی ہے کہ ویسٹ منسٹر کے متعلقہ حکام نے سعودی امیروں کی گاڑیوں کی بدنظمی کو قابو کرنے کیلئے اسپیشل فورس تشکیل دیدی۔سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت او رقطر کی امیر ترین شخصیتوں کی جانب سے انتہائی پُرآسائش گاڑیوں کی ممنوعہ مقامات پر پارکنگ سے مشکلات ہو رہی ہیں۔ اسپیشل فورس مقامی باشندوں کی شکایات کے بعد قائم کی گئی۔ یہ مسئلہ زیادہ تر موسم گرمامیں پیش آتا ہے۔ جریدے نے اطلاع دی ہے کہ خلیجی امراءپُرآسائش گاڑی لندن لانے کیلئے 20ہزار اسٹرلنگ پونڈ خرچ کرتے ہیں۔ یہ لوگ اپنی گاڑی لندن کی مصروف ترین سڑکوں پر کھڑی کردیتے ہیں جس سے آمد ورفت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ انہیں جرمانے کی کوئی پروا نہیں ہوتی۔ اسپیشل ٹریفک فورس نے غلط پارکنگ پر گاڑیاں منتقل کرنے کیلئے 2اسپیشل لفٹر مختص کردیئے ۔
 

شیئر: