Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کالریزمیں وراثتی ملازمت کو یقینی بنایا جائیگا، کویتا

    حیدرآباد۔۔۔۔۔ ٹی آرایس کی رکن پارلیمنٹ کویتا نے سنگارینی کالریز کی کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی یونینوں کے انتخابات کی تشہیری مہم میں کوتہ گوڑم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ سنگارینی کالریز میں وراثت کی ملازمت کیلئے عرضیاں داخل کرنے والے افراد کو ملازمت فراہم کی جائیگی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ان کوئلہ کی کانوں میں کام کرنے والوں کیلئے ذاتی مکانات کی تعمیر کیلئے6 لاکھ روپئے کا سود کے بغیر قرض منظور کیا جائے گا۔انہوںنے حکمران جماعت ٹی آرایس کی ٹی بی جی کے ایس یونین کی ان انتخابات میں کامیابی کا یقین ظاہر کیا۔انہوں نے کہاکہ سنگارینی کالریز سے ہونے والے فائدہ میں اس میں کام کرنے والے ملازمین اور ورکرز کو بھی حق دینے کا نشانہ حکومت رکھتی ہے۔ مزدوروں کی یونینوں کے انتخابات کی تشہیری مہم کے سلسلہ میں کویتا نے کو تہ گوڑم میں سنگارینی کالریز کے صدر دفتر میں جلسہ منعقد کرنے کی اجازت دیئے جانے پر برہم سی آئی ٹی یو تنظیم کے کارکنوں نے صدر دفتر کے سامنے احتجاج کیا جس سے کچھ دیر کیلئے کشیدگی دیکھی گئی ۔احتجاجیوں نے پولیس اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

شیئر: