Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محکمہ صحت نے غیرقانونی اشتہار میں نظر آنے والے غیرملکی ہیلتھ پریکٹیشنر کو طلب کر لیا

قانون کی خلاف ورزی پر 5 سال قید یا 3 ملین ریال تک جرمانہ ہو سکتا ہے (فوٹو عاجل)
سعودی وزارت صحت نے القریات گورنریٹ میں ایک غیر ملکی ہیلتھ پریکٹیشنر کو طلب کر لیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں کاسمیٹکس سرجری کے اشتہار کے بارے میں گمراہ کن معلومات فراہم کیں جو ہیلتھ پروفیشنز پریکٹس قانون اور اس کے انتظامی ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت صحت نے وضاحت کی ہے کہ ہیلتھ پریکٹشنر کی خلاف ورزی پر غور کے لیے معاملہ مجاز اتھارٹی کو بھیجا جائے گا تاکہ وہ اس کیس کا تفصیل سے جائزہ لے سکے اور میڈیا کے ضابطے کے لیے میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو بھیج دیا گیا ہے تاکہ خلاف ورزی کرنے والے  مواد کی اشاعت کے حوالے سے باضابطہ کارروائی مکمل  کی جا سکے۔
وزارت صحت اس بات پر زور دیتی ہے کہ طبی پیشہ ور افراد پیشہ ورانہ ضوابط اور کنٹرولز کی پابندی کو یقینی بنائیں۔ اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ کوئی بھی مواد تیار کرنا یا شائع کرنا جس میں پیشہ ورانہ خلاف ورزیاں شامل ہوں یا غلط یا گمراہ کن معلومات کو فروغ دینا، ایک ایسا عمل سمجھا جاتا ہے جسے سائبر کرائم قرار دیا جا سکتا ہے، جس کی وجہ سے اس کے مرتکب افراد کو نظام کے تحت طے شدہ سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ جو 5 سال قید یا 3 ملین ریال تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔
 

 

شیئر: