کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کردیا
بلاسپور۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ہماچل پردیش کے بلاسوپور میں آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور کانگڑا کے کانڈروری میں انڈین انفارمیشن ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ کی بنیاد رکھی اور اونا میں اسٹیل پلانٹ کو قوم کے نام وقف کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمس کے قیام سے نہ صرف مقامی لوگوں کو فائدہ ہوگا بلکہ یہاں آنے والے سیاحوں کو بھی سہولتیں ہونگی۔ ایمس سے ریاست میں پھیپھڑوں اور سانس کی بیماری کے مریضوں کو سہولت ملے گی۔ایمس میں 3ہزارلوگوں کو روزگار حاصل ہوگا۔ اسٹیل پلانٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ سے بھی ریاست کے عوام کو فائدہ ہوگا۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر حکومت کی طرف سے کرپشن کے خلاف چلائی گئی مہم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک غریب نہیں تھا، ملک کو کرپشن نے کھوکھلا کردیاہے۔