Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی کمیونٹی مقامی قوانین کا احترام کرے، ایاز صادق

مکہ مکرمہ میں تقریب میں شرکت اور مدینہ منورہ میں وفد سے ملاقات کی
جاوید راہو.. مکہ مکرمہ/ذکاءاللہ محسن.. ریاض
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو مکہ مکرمہ میں مسلم لیگ ن سعودی عربیہ کے سینیئر رہنما ملک عابد اعوان کی طرف سے عشائیہ دیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا اوورسیز پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کے دورمیں ملک میں ریکارڈ ترقی ہوئی ہے۔ پاکستانی کمیونٹی سعودی عرب میں مقامی قوانین کا احترام کریں۔ سعودی عرب ہمارا برادر ملک ہے۔
تقریب میں چوہدری فریاد، چوہدری فیض رسول،ملک بلال اعوان،چوہدری تنویر وڑائچ،عقیل انجم، عنصر گھمن، ملک نثاراحمد دودیال، ملک اکرم، رانا افتخار علی، سید شاہ حسین، عمر خان ،کامران بٹ،سجو بھائی اور ملک طٰہ کے علاوہ جدہ اور مکہ مکرمہ میں مقیم کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 
قبل ازیں ایاز صادق سے مسلم لیگ (ن) ریاض ریجن کے وفد نے مدینہ منورہ میں ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستانی سیاسی منظرنامے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ مسلم لیگ ن جب بھی برسراقتدار آئی، اس نے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کےلئے کا م کیا، پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کو میڈیا ٹرائل کے علاوہ دیگر عوامل کے ذریعے دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی مگر ہم نے حوصلہ اور صبر کے ساتھ اپنا کام جاری رکھا ہے۔ ہماری عوامی مقبولیت کو کم کرنے کی بھی کوشش کی گئی مگر این اے 120 میں بیگم کلثوم نواز کی کامیابی نے تمام منصوبے ناکام بنا دئیے۔ محمد نواز شریف کو مسلم لیگ ن کا صدر منتخب کر لیا جائے گا۔آج بھی پارٹی ارکان اور مسلم لیگی ورکرز نوازشریف پر اعتماد کرتے ہیں۔ ریاض ریجن کی جانب سے محمد اسلم راہی، شہزاد کویتی، عرفان بٹ، میاں صابر، محمد الطاف اور دیگر نے ملاقات کی۔

شیئر: