Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی آر سی کے زیر اہتمام سعودی عرب کے یوم الوطنی پر تقریب

علی الغامدی، ڈاکٹر عبدالعلیم خان سمیت کمیونٹی کی معزز شخصیات کی شرکت
جدہ (جاوید راہو) پاکستان ریپٹریشن کونسل (پی آر سی) کے زیر اہتمام سعودی عرب کے 87 ویں یوم الوطنی پر ایک تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جسکی صدارت سابق سفارتکار ڈاکٹر علی الغامدی نے کی جبکہ انجینیئرز ویلفیئرفورم کے صدرڈاکٹرعبدالعلیم خان مہمان خصوصی اورکشمیرکمیٹی جدہ کے رکن راجہ زرین خان اعزازی مہمان تھے۔ دیگرمہمانوں میں صلاح الدین الراشیدی،میڈیا گروپ کےصدر رضوان چوہدری،انجینیئرفورم کے جنرل سیکریٹری مسرور الہی،ممبران سید نصیر الدین، مشیرصدیقی،خالدجاوید، وصی امام اورسید ندیم الدین شامل تھے۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری عبد المجید نے حاصل کی۔نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم احمد رضا ہاشمی نے پیش کی۔نظامت کے فرائض معروف صحافی سید مسرت خلیل نے سرانجام دیئے۔ پی آر سی کے ڈپٹی کنوینر حامد اسلام خان نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور پی آرسی کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا مقبوضہ کشمیر کا الحاق پاکستان کے ساتھ اور محصورین کی واپسی تک پاکستان نامکمل ہے۔ ڈاکٹر علی الغامدی نے کہا کہ یوم الوطنی صرف سعودیوں کا نہیں بلکہ یہاں رہنے والے غیر ملکیوں کے لئے بھی مسرت کا دن ہے۔ ڈاکٹرعبد العلیم خان نے کہا یہ سرزمین مسلمانوں کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ شیخ لقمان ،معروف اسکالر طارق محمود، پاکستان میڈیا گروپ کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ریاض گھمن اور معمراورسینئرصحافی محمد عامل عثمانی نے بھی تقریب سے خطاب اور سعودی بھائیوں کو مبارکباد پیش کی۔ پی آر سی کے کنوینر انجینیئرسید احسان الحق نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے ایوان میں قراردادیں پیش کیں جو متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ 

شیئر: