کئی فلمو ں میں اپنی منفرد اداکاری کے باعث لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانے والے بالی وڈ اداکار عامر خان مختلف کردار وں کو بخوبی نبھانے کے بعد اب اپنی نئی فلم ” سیکرٹ سپراسٹار“ میں ایک ”راک اسٹار“ کے کردار میں جلوہ گر ہونگے جس کا نیا گانا جاری کردیا گیا ہے۔ ”نچدی پھراں“کے بول پر مبنی یہ گانا میگھنا مشراکی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کی موسیقی امت تریویدی نے ترتیب دی ہے۔ اس فلم میں عامر خان کے علاوہ فلم دنگل سے کامیابیاں حاصل کرنیوالی اداکارہ زائرہ وسیم بھی مرکزی کردار اداکر رہی ہیں۔اس میوزیکل ڈرامہ فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو گلوکارہ بن کر اپنی آواز دوسروں تک پہنچانے کی خواہش رکھتی ہے۔ یہ فلم 19 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔