Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”بچپن دوبارہ جی رہا ہوں“،سنجے دت

 
حال ہی میں سنجے دت کی اپنے بچوں کےساتھ ایک وڈیو سوشل میڈیا کے ذریعے منظرعام پر آئی ہے جس میں وہ اپنے بچوں کےساتھ باغ میں بیڈمنٹن کھیل رہے ہیں۔سنجے دت نے اس وڈیو پر لکھا ہے کہ میں اپنے بچوں اقرا اور شاہران کےساتھ اپنا بچپن دوبارہ جی رہاہوں ۔سنجے اس دوران اپنے والد سنیل دت کو یاد کررہے ہیں۔ سنجے کی جانب سے ایک وڈیو کلپ سامنے آئی ہے جس میں وہ سوٹ بوٹ میں ملبوس اپنے بچوں کےساتھ بیڈمنٹن کھیلتے دکھائی دے رہے ہیں۔ فلم ' بھومی' کے بعد سنجے دت ان دنوں نئی فلم 'صاحب بیوی اور گینگسٹر3 ' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں وہ اس فلم میں ایک ویلن کے روپ میں نظرآئیں گے۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: