Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران اور سلمان پہلی مرتبہ ایکساتھ

بالی وڈ اسٹار عمران ہاشمی پہلی بار سلمان خان کے ساتھ ”ریس 3“ میں نظر آئیں گے۔عمران ہاشمی اپنے فلمی کریئر میں کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔عمران ہاشمی کی مسلسل 3 فلمیں ناکام ہوچکی ہیں ۔ ان کا کریئر زوال پذیر تھا اور انہیں فلمی دنیا میں رہنے کےلئے ایک کامیاب فلم کی ضرورت تھی۔اجے دیوگن اور عمران ہاشمی کی فلم ”بادشاہو“ کی کامیابی نے عمران ہاشمی پر ایک بار پھر فلمی دنیا کے دروازے کھول دیئے ہیں اور اب انہیں ایک بڑی فلم میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی ہے۔ عمران ہاشمی کو سدھارتھ ملہوترا اور ادتیہ رائے کپور کے انکار کے بعد فلم ”ریس 3“ کے فلم سازوں نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی پیش کش کی جس کی انہوںنے ہامی بھرلی ہے۔اب سلمان خان اور عمران ہاشمی پہلی مرتبہ سلور اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم کی شوٹنگ رواں ماہ ہی شروع ہونے کا امکان ہے۔
 
 
 
 

شیئر: