Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگنا رناوت نے 20کروڑ کا بنگلہ خرید لیا

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ممبئی میں 20کروڑ روپے کا بنگلہ خرید لیا ۔2 بارنیشنل ایوارڈزجیتنے والی کنگنا رناوت نے یہ بنگلہ گزشتہ ماہ ستمبر میں رجسٹر کرایا تھا جو 4 منزلہ ہے۔ بنگلے کے ایک مربع فٹ کے لئے 67 ہزار روپے کی رقم ظاہرکی گئی ہے، اداکارہ کے بنگلے میں 565 مربع فٹ جگہ پارکنگ کے لئے مختص کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اداکارہ اس بنگلے میں اپنا پروڈکشن ہاو¿س کھولنے کا بھی ارادہ رکھتی ہیں جبکہ کچھ عرصہ قبل اداکارہ نے ہدایتکاری کے میدان میں بھی قدم رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
 
 
 
 

شیئر: