ماسکو کے ہوٹلوں نے مینو کیوں تبدیل کیا؟
جمعرات 5 اکتوبر 2017 3:00
ماسکو .... ماسکو کے ہوٹلوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور انکے ہمراہ وفد کے اعزاز میں خنزیر کے گوشت پر پابندی عائد کردی۔ ماسکو کے ہوٹلوں نے اپنے یہاں کھانے کے مینو تبدیل کردیئے۔خنزیر کے گوشت پر مشتمل تمام ڈشیں مینو سے خارج کردی گئیں۔ یہ فیصلہ محترم مہمان اور انکے ہمراہیوں کے اعزازمیں کیا گیا ہے۔