Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرکٹ میں بارش کی مداخلت قصہ پارینہ ہو جائیگی!

لندن: بارش کی وجہ سے کھیل رکنے کا سلسلہ اب قصہ پارینہ بن جائے گا کیونکہ ایک ایسی ٹیکنالوجی پر کام ہو رہا ہے جس کے ذریعے بارش کے دوران کرکٹ گراونڈز پر ایک بہت بڑی کنوپی لگائی جائے گی اور کھیل کو ممکن بنایا جا سکے گا۔ ایک امریکی کمپنی نے انگلش کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرتے ہوئے اسپورٹس ایونٹس میں بارش کی مداخلت روکنے کیلئے تجویز پیش کی ہے کہ ایک بہت بڑے اور شفاف جال کو فلڈ لائٹس کے ساتھ تاروں سے منسلک کیا جائے گا اور جال کو درمیان سے اٹھا کر ایک ٹینٹ کی شکل دینے کیلئے گرم گیسی غبارہ ہو گا۔انگلش بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم کھیل میں جدید ٹیکنالوجی اور نئے طریقے متعارف کروانے پر غور کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے ابھی بہت سے معاملات پر مثلاً اوپر بہنے والے پانی کو ٹھکانے لگانے اور تیز ہواوں میں حفاظتی اقدامات کیلئے سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس نئی ٹیکنالوجی کو حقیقت میں بدلنے میں 2 سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ انگلینڈ میں بارشوں کی وجہ سے اکثر کھیل متاثر ہوتا ہے، اگر اس نئی ٹیکنالوجی کی آزمائش کامیاب رہی تو خراب موسم میں بھی کھیل جاری رکھنا ممکن ہو سکے گا۔

شیئر: