رونالڈو نے ٹرافی بیچ کر 5لاکھ30ہزار پونڈ عطیہ کردیئے
لندن: ہسپانوی کلب ریئل میڈرڈ کے عالمی شہرت یافتہ پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈ نے 2013ءمیں سال کے بہترین کھلاڑی کے طور پر ملنے والی ٹرافی نیلام کرکے رقم عطیہ کردی۔بتایا گیا ہے کہ یہ ٹرافی لندن میں نیلام کی گئی اور اس کے عوض 5لاکھ30 ہزار پونڈ ملے جنہیں ”میک اے وش“فاونڈیشن کو دے دیا گیا۔ یہ فاونڈیشن مہلک امراض میں مبتلا افراد اور خاص طور بچوں کی کوئی پسند یا خواہش پورا کرنے کا اہتمام کرتی ہے۔رونالڈو کھیل کے ساتھ ساتھ اپنے مداحوں سے حسن سلوک اور دریا دلی کے لئے بھی مشہور ہیںاور انہوں نے اس اقدام سے اس کا ایک اور ثبوت بھی دے دیا۔