فیونکس..... عالمی شہرت یافتہ کمپنی گوگل نے کچھ عرصہ قبل غیر ارادی طور پر یا اتفاقاً یہ اعلان کیا تھا کہ وہ بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑیوں پر کام کررہی ہے اور اسکے لئے وہ اب تک ایک ارب 10کروڑ ڈالر خرچ بھی کرچکی ہے۔ تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ کمپنی سے ایک غلطی سرزد ہوئی اور وہ اپنی حریف ہوبر کے خلاف مقدمے کی پیروی میں کمزور پڑ گئی کیونکہ ہوبر نے بھی کچھ عرصہ قبل اسی قسم کا اعلان کیا تھا ۔ واضح ہو کہ وائیمو گوگل کی ایک سسٹر فرم ہے اور اب جو وہ ڈرائیور کے بغیر چلنے والی ٹیکسیاں تیار کریگی وہ اس کے یہاں پہلی بار کمرشل بنیاد پر تیار ہوگی۔ ابتدائی مرحلے میں تیار ہونے والی ان ٹیکسیوں کو سب سے پہلے فیونکس کے علاقے ایریز میں چلایا جائیگا اور یہ بھی آزمائشی مرحلہ ہوگا۔اگر یہاں اسے کامیابی ملی تو وائیمو کی پیداوار کمرشل بنیاد پر شروع کردی جائیگی۔