Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفارتخانے کی طرف سے یوم قائد اعظم پر مبارکباد

’سعودی سفارتخانے نے عربی اور اردو میں قائد اعظم کی تعارفی ویڈیو بھی جاری کی ہے‘
اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے نے یوم قائد اعظم کی مناسبت سے پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے۔
ایکس پر اپنے آفیشنل اکاؤنٹ پر سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ ’ہم پاکستان کی برادر عوام کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر مبارکباد اور اس عظیم لیڈر کے ناقابل فراموش کارناموں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں‘۔
اس مناسبت پر سعودی سفارتخانے نے عربی اور اردو میں قائد اعظم کی تعارفی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔
 

 

شیئر: