اسلام آباد..قومی سلامتی کے مشیرناصرخان جنجوعہ نے کہاہے ہند پاکستان کے خلاف فوری اور بڑی جنگ مسلط کرنے کاخطرہ مول نہیں لے سکتا۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج مشرقی سرحد پر دشمن کومنہ توڑ جواب دے رہی ہے۔اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قومی سلامتی کو درپیش خطرات سے قومی اتحاد اورسالمیت کے ذریعے ہی نمٹا جاسکتاہے۔