ڈاکٹر ممتاز نیر کی دریافت میڈیکل سائنس کی دنیا میں انقلاب
جمعرات 5 اکتوبر 2017 3:00
نئی دہلی۔۔۔۔ہندوستانی سائنسداںڈاکٹر ممتاز نیر نے زیکا، ڈینگو اور ہیپا ٹائٹس جیسی جا ن لیوا بیماریوں کے علاج کیلئے ٹیکہ تیار کرنے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ڈاکٹر نیر کا تعلق بہار کے کشن گنج ضلع کے انتہائی پسماندہ گاؤں بلبھٹنا سے ہے جہاں آج بھی کوئی ہائی اسکول نہیں ۔ڈاکٹر نیر کی اس ایجاد کو میڈیکل سائنس کی دنیا میں انقلاب قراردیاگیا۔ڈاکٹر ممتاز نیر نے یہ ٹیکہ برطانیہ کے یونیورسٹی آف ساؤتھ تھمپٹن کی لیباریٹری میں تجربات کے دوران تیار کیا۔ نیر نے بتایا کہ گزشتہ 5برسوں سے اس پر کام کرنے کے بعد کامیابی حاصل ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے کئی نئی ٹیکنالوجی استعمال کرکے یہ ثابت کیا کہ اس ٹیکے سےمختلف وائرس کا دفاع ممکن ہے۔