Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکن ون ڈے اسکواڈ: لیستھ ملنگا ڈراپ ، اوپل تھرنگا کپتان

کولمبو:سری لنکن کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے اوپل تھرنگا کی قیادت میں 15رکنی ا سکواڈ کا اعلان کر دیا خراب فارم کا شکارفاسٹ بولر لیستھ ملنگا کو آرام کی غرض سے ڈراپ کر دیا گیا۔سابق کپتان اور آل راونڈر اینجلو میتھیوز جو فٹنس مسائل کے باعث پہلے ہی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔ اب ون ڈے ٹیم کا حصہ بھی نہیں ہوں گے۔ سلیکٹرز نے دھنوشکا گناتھیلاکا کو بھی اس سیریز کے لئے نظرانداز کر دیا ہے۔ٹیسٹ ٹیم کے کپتان دنیش چندیمل اور چمارا کپوگیدرا دوبارہ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ بورڈ ذرائع نے کہا کہ سری لنکن سلیکٹرز نے موجودہ ناقص فارم اور 2019 ءکے ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے فاسٹ بولر لیستھ ملنگا کا انتخاب نہ کرتے ہوئے انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ فٹنس بحال کرنے کے ساتھ میگا ایونٹ کے لئے بھی تازہ دم رہیں۔ملنگا جون میں دوبارہ ٹیم میں واپس آنے کے بعد سے صرف13ون ڈے انٹرنیشنل کھیل سکے ہیں جبکہ انہوں نے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ 6ستمبر کو ہند کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کی شکل میں کھیلا تھا۔ ملنگا سری لنکا کی فاسٹ بولنگ بیٹری کا اہم حصہ ہیں اور سلیکٹرز انہیں ورلڈ کپ تک پوری طرح ایکشن میں رکھنا چاہتے ہیں۔ دھنوشکا گناتھیلاکا کو منتخب نہ کرنے پر حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ اوپننگ بیٹسمین اس سال 12میچوں کے دوران42.41کی اوسط سے بیٹنگ کرتے رہے ہیں۔اسپنر کے طور پر فروری کے بعد پہلی مرتبہ جیفری وانڈرسے کو طلب کیا گیا ہے اور ان کے ساتھ دوسرے اسپنر اکیلادھننجایا ہوں گے جبکہ اسپنر لکشن سنڈاکان کو باہر کردیا گیا ہے ۔فاسٹ بولر دشمنتھا چمیرا نے اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھی ہے۔ دیگر فاسٹ بولر ز میں سورنگا لکمل،نووان پردیپ اور وشوا فرننڈو شامل ہیں۔ سری لنکن اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ اوپل تھرنگا(کپتان)، دنیش چندیمل، نیروشان ڈکویلا، لاہیرو تھریمانے، کوشل مینڈس، ملیندا سری وردنا، چمارا کاپوگیدرا، تشارا پریرا، سکوگے پرسنا، نووان پردیپ، سورنگا لکمل، دشمنتھا چمیرا، وشوا فرننڈو، اکیلا دھننجایا اور جیفری وانڈرسے۔ پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 13 اکتوبر کو کھیلا جائے ہو گا۔

شیئر: