ایمازون کا 70 ڈالر کا فائر ٹی وی
ایمازون کی جانب سے انتہائی سستا فائر ٹی وی پیش کر دیا گیا ہے۔یہ ایک فلیٹ اسکوائر ڈونگل ہے جسے ایچ ڈی ایم آئی کیبلز کی مدد سے ٹی وی سے منسلک کیا جاتا ہے۔ یہ 4 کے ، ایچ ڈی آر اور الیکسا وائس ریموٹ کو سپورٹ کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ اس میں 5.1 گیگا ہرٹز کاڈ کور پراسیسر دیا جائے گا جس کی مدد سے صارفین اپنی پسندیدہ ایپس اور الیکسا اسکلز تک بآسانی رسائی حاصل کر سکیں گے۔ یہ ڈیوائس ڈولبائے وژن کو سپورٹ نہیں کرے گا البتہ ایچ ڈی آر 10 کو سپورٹ کرے گا۔اس فائر ٹی وی کی قیمت 70 ڈالر ہے اور اسے 25 اکتوبر سے پری آرڈرز کے لئے پیش کیا جائے گا۔