ہنی پریت پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش میں
چندی گڑھ۔۔۔۔ہریانہ پولیس کے ساتھ 38دن تک آنکھ مچولی کرنے والی ہنی پریت کا جھوٹ پکڑا گیا۔ پولیس کے مطابق جس کوٹھی میں اس نے رہائش کی بات بتائی تھی وہ کافی عرصے سے ویران اور بند پڑی ہے ۔وہاں رہائش کا کوئی بندوبست نہیں۔ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت کی راز دار ہنی پریت اور اس کی سہیلی سکھدیپ کور کو تحقیقات کیلئے پولیس نے سنگرورضلع کے بھوانی گڑھ تھانہ بھٹنڈا منتقل کردیا ہے۔