Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لالوپرسادکی سی بی آئی عدالت میں پیشی

پٹنہ۔۔۔۔بے نامی املاک اور ریلوے ٹینڈر گھوٹالہ معاملے میں مرکزی تفتیشی ایجنسی ( سی بی آئی ) کے سامنے پیش ہونے سے قبل راشٹریہ جنتا دل کے صدر وسابق وزیر ریلوے لالو پرساد یادو نے کہا کہ سچائی کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے ۔ یادونے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر تحریر کیا کہ ’’سچ اور گلاب ہمیشہ کانٹوں سے گھرے رہتے ہیں ، سانچ کو آنچ نہیں ، ستیہ میوجیئتے‘‘۔اس سے قبل سی بی آئی نے مذکورہ معاملوں میں پوچھ گچھ کیلئے آر جے ڈی سربراہ کو نوٹس جاری کیا تھا۔ واضح ہوکہ آئی آر سی ٹی سی کے 2ہوٹلوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری 2006ء میں پرائیویٹ فرم کو سونپے جانے کے سلسلے میں سی بی آئی  لالو پرساد سے معلومات حاصل کرنا چاہتی ہے۔ سودے میں مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں درج ایف آئی آر میں تیجسوی یادو کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔

شیئر: