شاہ سلمان کو پوٹین کا چائے پیش کرنا اچھا لگا
ماسکو۔۔۔۔روسی صدر پوٹین کی جانب سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو کریملن میں چائے کا کپ پیش کرنے کا منظر لاکھوں لوگوں کے دلوں میں اتر گیا۔ اس منظر پر مشتمل وڈیو وائرل ہوگئی۔ ناظرین کا کہنا ہے کہ روسی صدر کا اپنے عظیم مہمان کو چائے پیش کرنا بتاتاہے کہ صدر پوٹین شاہ سلمان کیلئے گہری قدرومنزلت رکھتے ہیں۔