انسداد دہشتگردی پر بحرین کا مملکت کو سلام
منامہ۔۔۔۔بحرین نے دہشتگردی کی بیخ کنی اور دہشتگردوں کے سرپرستوں کو سبق سکھانے کے سلسلے میں سعودی مساعی کی تائید و حمایت کا اعلان کردیا۔ حکومت بحرین نے سرکاری ویب سائٹ پر اعلامیہ جاری کرکے کہا کہ وہ مملکت میں سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو امن و امان اور ہر طرح کا تحفظ فراہم کرنے پر سعودی سیکیورٹی فورسز کو سلام کرتی ہے۔ حکومت بحرین نے اپیل کی کہ خطے اور دنیا بھر کے امن و استحکام کے سلسلے میں تمام ممالک سعودی عرب کا ساتھ دیں۔