Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رواں ماہ فلکیات کے کئی نادر مظاہر نظرآئینگے، ناسا

فلاڈیلفیا.....  امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا کاکہناہے کہ شمسی مدار میں موجود مشہور سیارہ یورینس کو جلد ہی مکمل  شکل میں دیکھنا ممکن ہوجائیگا اور ماہ رواں کی19تاریخ کو دنیا بھر کے لوگ برف سے لدے ہوئے اس سیارچے کو بغیر کسی دوربین وغیرہ کے باآسانی دیکھ سکیں گے۔  انکے بیان کے مطابق اسکے ایک دن بعد اور یونڈ شہابیے سے ذرات کا فشار بھی نظرآئیگا۔ ماہرین کا کہناہے کہ نظر آنے والے سیارچے یورینس کا رنگ اپنے نمو کے وقت سبز مائل نیلا ہوگا اور اتنا چمکیلا ہوگا کہ اسکی مخصوص رنگت کی وجہ سے کوئی اسے پہچاننے میں غلطی نہیں کریگا۔ ناسا ذرائع کا کہناہے کہ ا سی مہینے میں فلکیاتی حوالے سے بہت سے دوسرے  عجیب و غریب واقعات بھی پیش آئیں گے جنہیں زمین سے دیکھنا مشکل ہوگا۔ اسی مہینے میں سیٹن، زہرہ او رمریخ کی جھلک بھی دیکھی جاسکے گی اور شہابیے کا فشا ر بھی نظر آئیگا۔ اس سے قبل آئندہ ہفتے مکان کی جسامت رکھنے والا ایک شہابیہ زمین اور چاند کے بہت قریب سے گزرے گا جو معینہ فاصلے کے سائز کا آٹھواں حصہ ہوگا۔

شیئر: