جنتر منتر پر دھرنے اور مظاہروں پر پابندی
نئی دہلی۔۔۔۔دہلی کے جنتر منتر پر اب نہ تو دھرنے ہوںگے اور نہ ہی نعرے سنائی دینگے ۔ قومی گرین اتھارٹی (این جی ٹی) نے دہلی حکومت کو جنتر منتر علاقے میں تمام مظاہروں اور لوگوں کو جمع ہونے اور لاؤڈاسپیکر ز پر فوری روک لگانے کی ہدایات دی ہیں۔ جسٹس آر ایس راٹھور کی صدارت والی بنچ نے نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کو کناٹ پیلس کے قریب واقع جنتر منتر روڈ سے تمام عارضی ڈھانچے ، لاوڈ اسپیکرز اور تشہیری مراکزکے خاتمے کی ہدایت کی۔ این ڈی ایم سی اور دہلی کے پولیس کمشنرج نے جنترمنتر پر دھرنا ، نقل و حرکت ، لوگوں کے جمع ہونے، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال وغیرہ پر پابندی لگادی۔ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مظاہرین اوردھرنے پر بیٹھے لوگوں کواجمیری گیٹ میں واقع رام لیلا میدان بھیج دیں۔