Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی کمپنی کے اہلکاروں کی انسانیت نوازی

جازان۔۔۔۔۔بجلی کے میٹر کی ریڈنگ کیلئے جازان کی مشرقی کمشنری ابو عریش کے ایک قریہ کے مکان پہنچنے والا اہلکار میٹر پر یہ جملہ لکھا ہوا دیکھ کر پیچھے ہٹ گیا۔ تحریر تھا کہ ’’براہ کرم ہمارا کنکشن نہ کاٹئے، ہمارے ابو اسپتال میں ہیں اور اس ماہ کے آخر تک بل ادا کردینگے‘‘۔ بجلی کمپنی کے عہدیدار نے بتایا کہ وہ میٹر چیک کرنے کیلئے ایک اور گھر پہنچا تو وہاں مختلف قسم کا جملہ تحریر تھا۔’’گھر میں سب خواتین ہیں، ابا اسپتال میں زیر علاج ہیں ، ہمارا بل صرف 700ریال ہے ، اس ماہ کے آخر میں ادا کردینگے‘‘۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق بجلی کمپنی کے عہدیدار نے دفتر پہنچ کر جب اپنے رفقائے کار کو مذکورہ واقعات کی رپورٹ دی تو اسکے ایک ساتھی نے مذکورہ بل اپنی طرف سے ادا کردیا۔

شیئر: