Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپین کی عدالت نے کاتا لونیا میں اجلاس روکدیا

 میڈرڈ…  اسپین کی آئینی عدالت نے کاتالونیا صوبے کی علاقائی عدالت کو ملک سے آزادی سے متعلق پارلیمانی سیشن روک دینے کا حکم دیا ہے۔ یہ عدالتی فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب ایک دن پہلے ہی کاتالونیا کی مقامی حکومت نے اسپین سے آزادی کے حوالے سے نئے اقدامات کرنے کیلئے آئندہ پیر کو ایک اجلاس طلب کیا تھا۔ قبل ازیں اسپین کے اس اہم علاقے میں ایک ریفرنڈم کروایا گیا تھاجس میں90 فیصد ووٹروں نے اسپین سے آزادی کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ مرکزی حکومت اور یورپی یونین کاتالونیا کی اسپین سے آزادی کے خلاف ہیں۔

شیئر: